کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں میں 1لاکھ48ہزار495ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ

80ہزار375ٹن درآمدی اور 68ہزار120ٹن برآمدی کارگو شامل تھا

منگل 26 مئی 2015 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ48ہزار495ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 80ہزار375ٹن درآمدی کارگو اور 68ہزار120ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 6ہزار 617ٹن بلک کارگو،46ہزار300ٹن خشک کارگو اور34ہزار34ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں68ہزار120ٹن خشک کارگو شامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدات میں 27ہزار864ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،13ہزار819ٹن بلک کارگو جبکہ درآمدات میں 36ہزار808ٹن کنٹینرائزڈ کارگواور31ہزار312ٹن بلک کارگو شامل تھا اس دوران بندرگا ہ پر 9جہاز لنگرانداز ہوئے اور9جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 10جہازوں کی آمد اور 5جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :