بہاولپور، واپڈاسب ڈویژن خانقاہ شریف اورکسان اتحاد کاپھڈا48 گھنٹے سے پورافیڈر بند

ہزاروں صارفین زیرعتاب آگئے ، پینے کے پانی کی بھی عدم دستیابی کسان اتحاد نے واپڈا کی مین لائن کاٹ ڈالی، واپڈاافسران کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

منگل 26 مئی 2015 22:07

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) واپڈاسب ڈویژن خانقاہ شریف اورکسان اتحاد کاپھڈا48 گھنٹے سے پورافیڈر بندہزاروں صارفین زیرعتاب آگئے پینے کے پانی کی بھی عدم دستیابی کسان اتحاد نے واپڈا کی مین لائن کاٹ ڈالی ڈیرہ جماکر واپڈاافسران کوموقع پرآنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں لائن سپرنٹنڈنٹ پرلاکھوں روپے بھتہ لینے کاالزام کاشتکارکروڑوں روپے کے ڈیفارٹرہیں عدم ادائیگی پرایک فیزکی بجلی بندکی تھی ایس ڈی اوواپڈا کاموقف تفصیل کے مطابق واپڈا سب ڈویژن خانقاہ شریف کے علاقہ میں مبینہ طورپرسینکڑوں ٹیوب ویل مالکان نے کروڑوں روپے کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کی تھی جس پروزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کی بہاولپورآمد سے تین روز قبل بجلی کاایک فیز کاٹ دیاتھاجس سے تھری فیز میٹروں کوبجلی کی سپلائی بندہوگئی تھی لیکن عابد شیر علی کی آمد پربجلی بحال کرکے دوبارہ پھروہی سلسلہ شروع کررکھا گزشتہ روز قبل کسان اتحاد کے اراکین نے واپڈا سب ڈویژن خانقاہ شریف کے محراب والا فیڈرکی مین لائن کاٹ ڈالی اوروہاں پرمسلح ہوکربیٹھ گئے جس کے باعث گزشتہ48 گھنٹوں سے پورے علاقے میں بجلی معطل رہی اورواپڈا اہلکاران وافسران بھی کساں اتحاد کے اراکین کے ڈر سے موقع پربھی نہ گئے نہ ہی بجلی بحال کی جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین شدید پریشانیوں میں مبتلاہوگئے اورپینے کے پانی سے بھی محروم رہے اس حوالے سے کسان اتحاد کے نمائندگان نے الزام عائدکیاکہ لائن سپرنٹنڈنٹ سیدجاویدشاہ ان سے لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتارہاہے اب گندم کی فصل بہترنہ ہوئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ ہوسکی ہے اس حوالے سے ایس ڈی او واپڈاحبیب اللہ خان نے کہاکہ کسان کروڑوں روپے کے نادہندگان ہے جون میں ریکوری کرناہماری مجبوری ہے کسان بلوں کی ادائیگی میں تعاون کریں جبکہ لائن سپرنٹنڈنٹ جاوید شاہ نے کہاکہ کسانوں نے بجلی کی لائن کاٹ کر دہشت گردی کی ہے ان کیخلاف قانونی کاروائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :