المحمدیہ روضہ سوسائٹی گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی تربیت کیلئے سمرکیمپ چلائیگی ،جنیدالرحمن

کیمپ تمام بڑے شہروں میں چلائے جائینگے ، بچوں کی تحریری اورتقریری صلاحیتوں کواجاگر کرتے ہوئے ملک وملت کاسپاہی بنایاجائے گا

منگل 26 مئی 2015 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) المحمدیہ روضہ سوسائٹی گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی علمی،جسمانی اورروحانی تربیت کے لیے اسلام آباد، لاہور،کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں سات روزہ سمرکیمپ چلائے گی۔ ان کے ذریعے بچوں کی تحریری اورتقریری صلاحیتوں کواجاگر کرتے ہوئے ملک وملت کاسپاہی بنایاجائے گا۔اس بات کااعلان المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے مسئول جنیدالرحمن نے مرکزی ذمہ داران کے ساتھ تنظیمی مجلس کے بعد کیا۔

انھوں نے کہاکہ گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کی تربیت کرنے اور انھیں عملی سرگرمیوں سے گزارنے کابہترین موقع ہیں۔ اس حوالے سے روضہ سوسائٹی گزشتہ سالوں کی طرح بچوں کے لیے سات سمر روزہ کیمپ چلائے گی جس میں بچوں کو مختلف دعائیں،قرآنی آیات اور احادیث سکھائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہیں سائنسی تجربات کروائے جائیں گے اور سماجی ہوم ورک اورعملی کام بھی دیاجائے گا۔

اس کے ساتھ تفریحی سرگرمیاں بھی کروائی جائیں گی۔ان کیمپوں کاآغاز جون کے دوسرے ہفتے سے ہوگا۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور،فیصل آباد،کراچی، حیدرآباد،پشاور،کوئٹہ ،ملتان اوربہاولپورسے آغازہوگا۔ہرضلع میں مختلف سمرکیمپس کی تاریخ اور مقامات کا اعلان جون کے آغاز میں کردیاجائے گا۔یادرہے کہ گزشتہ سالوں میں ان کیمپوں سے ہزاروں بچے مستفیدہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :