`شہریان لاہور کل 28مئی کو” یوم تکبیر“ پرپنجاب اسمبلی کے سامنے کیمپ لگائیں گے

منگل 26 مئی 2015 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) چیئرمین تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہورمحمد شفیق قادری نے کہاہے کہ شہریان لاہور کل28مئی کو پاکستان کی ایٹمی سالگرہ کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک مال روڈ پر ایٹمی تقریب کا کیمپ لگائیں گے جس میں علماء ، وکلاء ، طلبہٴ ، صحافی و دانشور سمیت معززین شہر بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پولیس بینڈ عسکری سلامی پیش کریگا اور دن بھر قومی ترانے و نغمے بھی گایے جائیں گے ۔ اور6بجے شام شہریان لاہور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی مظاہرہ کرینگے۔ `

متعلقہ عنوان :