کاہلو لا ء ایسوسی ایشن کا سانحہ ڈسکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

2وکلاء کی شہادت نے پورے ملک کو سوگوار بنا دیا ،ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : چوہدری شاہد پرویز کاہلو `

منگل 26 مئی 2015 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کاہلو لاء ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام صدر بار ڈسکہ عرفان چوہان اور رانا خالد عباس کی المناک شہادت اور پولیس گردی کیخلاف ٹرن روڈ ہائیکورٹ کے باہر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پولیس کی مبینہ دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کاہلو لاء ایسوسی ایشن چوہدری شاہد پرویزکاہلو،چوہدری جاوید طاہر ایڈووکیٹ، ملک سلمان زاہد اعوان ، چوہدری نوید گجر ایڈووکیٹ، علی عابد طاہر ایڈووکیٹ اور علی حیدر زیدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ المیہ ڈسکہ سے ہر پاکستانی خون کے آنسو رہا رہا ہے وکلاء کی شہادت سے وکلاء برادری میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور2وکلاء کی المناک شہادت سے پورا ملک سوگوار اور سراپا احتجاج ہے وکلاء برادری ملزموں کو کیفر کردارپہنچانے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھے گی تین روزہ سوگ احتجاج کا پہلا قدم ہے اسکے بعد آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چوہدری شاہد پرویز نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں پولیس گردی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پورا صوبہ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پولیس گردی کو نکیل ڈالی جائے اسکے لیے صوبہ بھر میں عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ `

متعلقہ عنوان :