`محکمہ تعلیم نے والٹن کو خدا حافظ کہہ دیا‘والٹن کے مکینو ں کو جاہل رکھنے کی سازش تیار

والٹن میں سکولوں کی شدید کمی،والدین سکولوں کی تلاش میں خوار`

منگل 26 مئی 2015 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) محکمہ تعلیم کے بلند بانگ دعوں کے برعکس والٹن کینٹ کے لاکھوں مکینوں کے لیئے سکولوں کی شدید کمی کی بناء پر ہزاروں طالب علم پبلک ٹرانسپورٹ پر دور دراز کے سکولوں میں جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق والٹن میں گورنمنٹ سکولوں کی شدید کمی ہے۔

(جاری ہے)

اس بناء پر کمسن بچے بالخصوص طالبات شدید مشکلات کا شکار ہیں جو دور دراز کے سکولوں کا پبلک ٹرانسپورٹ پر روزانہ سفر کرتی ہیں جو غریب والدین کے لیئے انتہائی بوجھ اور مشکلات کا باعث ہے۔

اس حوالے سے اہالیان والٹن نے حکومت پنجاب اوروالٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ والٹن میں گورنمنٹ سکولوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ والٹن کے طالبعلموں کو سفری مشکلات سے نجات ملے اور وہ گھرو ں کے نزدیک سکولوں میں تعلیم حاصل کر سکیں۔`

متعلقہ عنوان :