` مسلم لیگ(ن) حکومت نے آزاد کشمیر کواضافی فنڈز فراہم کیے ہیں،اجہ فاروق حیدر `

منگل 26 مئی 2015 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد دجموں وکشمیر کے صدر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں کمی لائی ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے آزاد کشمیر کواضافی فنڈز فراہم کیے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے حکومت پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں 49ارب جاگراں فیز2-، لسوہ کیرن بائی پاس روڈ، شونٹر لیپہ نٹل، مظفر آباد ، منگلا، تاؤ بٹ شاہرات، حویلی ایکسپریس وے، مظفر آباد، روالاکوٹ ائیر پورٹس، نیلم یونیورسٹی کیمپس اور دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔

ان منصوبہ جات کے سروے مکمل ہو گئے ہیں اورکام شروع ہونا ہے۔ 2010-11میں ترقیاتی بجٹ10ارب 75کروڑ تھا پیپلز پارٹی کی مرکزی حکومت نے کٹوتی کر کے6ارب 7کروڑ کر دیا۔

(جاری ہے)

2011-12میں 8ارب20کروڑ،2012-13میں9 ارب59کروڑ ہوا، میاں محمد نواز شریف نے ڈیڑ ھ ارب اضافی ترقیاتی بجٹ دیا۔ آزاد کشمیر حکومت نے یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف کی حکومتیں میں20ارب کے بیل آؤٹ پیکج کا شور مچایا ان کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا اور پاکستان میں اسپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت بھی پیپلز پارٹی کی مرکزی حکومت نے آزاد کشمیر میں ایک پیسہ بھی نہیں دیا جبکہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت آنے کے بعد اس پیکج کے تحت آزاد کشمیر کو9ارب روپے دئیے گئے۔

ان خیالا ت اظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی بیرسٹرافتخار گیلانی نے سرکاری اعداد و شمار کی دستاویزات سے حقائق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجید حکومت نے ترقیاتی بجٹ سے فنڈز کاٹ کر میڈیکل کالجز کے اساتذہ کو تنخوائیں دیں۔ میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا تھا میاں محمد نواز شریف نے میڈیکل کالجز کے لیے 1ارب روپے کے فنڈز مہیا کیے، بہبود آبادی کے752ملازمین کا مستقبل ختم ہوچکا تھا ان کو نارمل میزانیے پر لانے کیلئے مسلم لیگ(ن) کی مرکزی حکومت نے 40کروڑ فراہم کیے،آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ10ارب پانچ کروڑ تک بڑھایا، میرپور رٹھوعہ برج اور سیوریج لائن کیلئے1ارب چالیس کروڑ روپے مہیا کیے۔

منظور وٹو نے ایک ارب چالیس کروڑ کاٹ کر پیپلز پارٹی کے امیدوار وں میں تقسیم کیے اور دھاندلی کروائی۔ مسلم لیگ(ن) کو کشمیر کونسل سے ایک پیسہ بھی نہیں ملا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ایشین بینک کے ساڑھے چار ارب موجودہ حکومت نے بند بانٹ کر لیے، برار کوٹ سڑک کے فنڈ زوزیراعظم اپنے حلقہ انتخاب میں لے گئے ہیں۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے جا رہے ہیں اور یہ دھرنے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون سر پر ہے اور آزاد کشمیر کے نا اہل حکمران شاہرات کے1 ارب 6 کروڑ روپے خرچ نہیں کر سکے، ان حکمرانوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ آئینی اصلاحات سے لیکر الیکشن کمیشن اور بلدیاتی انتخابات، اجتماعی تعمیر وترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ لیاقت علی، مسلم لیگ(ن) حلقہ باغ کے صدر ملک آفتاب بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔`

متعلقہ عنوان :