کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے غیر قانونی کنکشنز دینے پر اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور 2 بیلداروں کو معطل کر دیا

منگل 26 مئی 2015 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے چنیسر گوٹھ جمشید ٹاؤن کے علاقہ میں پانی کی 15 ،انچ کی مین لائن سے غیر قانونی کنکشنز دینے پر واٹربورڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شعیب اور 2 بیلداروں عرفان اور حسن نقوی کو فوری طور پر معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق چنیسر گوٹھ کے ایک وفد نے اورنگزیب کے ہمراہ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں آکر ان کے علاقہ میں لائن سے خفیہ طور پر پانی کی چوری کے لئے کنکشنز لگا نے والوں کے بارے میں آگاہ کیا،چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر) محمد نواز گو ندل نے ان سے تفصیلات معلوم کیں اور سپرٹنڈنگ انجینئر جمشید ٹاؤن آفتاب چانڈیو وایگزیکٹیو انجینئر ایم اعجاز کو وفد سے ملوایا ، وفدنے پانی چوری کے لئے لگائے جانے والے کلپس بھی دکھائے اور اس علاقہ میں مزید ایسے افراد کی جو پانی چوری میں ملوث ہیں نشاندہی کرنے کی یقین دہانی کرائی ،وفد کو پولیس فورس فراہم کی گئی اور واٹربورڈ کے عملہ نے علاقہ کے لوگوں کے تعاون سے مین پائپ لائین سے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیئے، مزید غیرقانونی کنکشنز بدھ کو ہیوی مشینری سے زمین کھود کر کاٹ دیئے جائیں گے،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی ہیومن رسورسزمینجمنٹ واٹربورڈ کو ہدایت کی کہ اس میں ملوث اسٹاف کو فوری طور پر معطل کردیا جائیداد و ان کو محکمہ HRMرپورٹ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :