باجوڑایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ،5سکیورٹی اہلکار زخمی

منگل 26 مئی 2015 21:21

خار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) باجوڑایجنسی کے تحصیل ناوگئی کے علاقے بابڑہ چہارمنگ میں ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ،5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کے روز باجوڑایجنسی کے تحصیل ناوگئی کے علاقے بابڑہ چہارمنگ میں ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

زخمی ہونیوالوں میں لیویز فورس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے سربراہ نائب صوبیدار محیب بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو فوری طورپر علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خارمنتقل کیاگیا ہیں جبکہ چار زخمیوں کو بعد ازاں مزید علاج کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور منتقل کیاگیاہیں۔ سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔