محمد مرسی کی سزائے موت پرتبصرہ کرنے پر مصر نے احتجاجاً اپنا سفیر پاکستان سے واپس بلا لیا

پاکستان کی جانب مرسی کے سزا کی مذمت کرنا اسکے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ، مصر ایسی کسی بھی مداخلت کو رد کرتا ہے کیونکہ اس طرح کی مداخلت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پراثرانداز ہوسکتی ‘قاہرہ میں پاکستانی سفیر کو طلب کر کے طلب کر کے حکومتی احتجاج سے آگاہ کیا گیا‘ مصری وزارت خارجہ

منگل 26 مئی 2015 21:21

محمد مرسی کی سزائے موت پرتبصرہ کرنے پر مصر نے احتجاجاً اپنا سفیر پاکستان ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) مصر ی حکومت نے پاکستان کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر مذمت کرنے پر پاکستانی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیرمحمد اعجاز کو طلب کرکے پاکستان کے بیان پر احتجاج کیا جب کہ وزارت خارجہ کے حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب محمد مرسی کے سزا کی مذمت کرنا اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور مصر ایسی کسی بھی مداخلت کو رد کرتا ہے کیونکہ اس طرح کی مداخلت دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پراثرانداز ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے سابق مصری صدر محمد مرسی کو موت کی سزا دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کی فراہمی برابری اور شفافیت کے اصولوں پر مبنی ہونی چاہئے جب کہ پاکستان کے علاوہ امریکا، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بھی محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کی تھی۔دریں اثناء عرب میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مصر کی حکومت نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان سے مصر پہنچیں ۔ قبل ازیں اسلام آباد میں جب دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی

متعلقہ عنوان :