آرمی چیف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جرمن وفد کی آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف

منگل 26 مئی 2015 21:19

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی اس موقع پر جرمنی سفیر سرل نن بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جرمنی وفد نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔