خوشحال خان ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 21:14

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خوشحال خان ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج عمر کوٹ میں خوشحال خان ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی چیف آپریٹنگ سپریٹنڈنٹ ریلوے آفتاب اکبر کریں گے۔ کمٹی کو 3 روز کے اند تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔