انسداد منشیات فورس نے رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں منشیات کے الزام میں 307افراد کو گرفتار ، 22ٹن منشیات برآمد کیں

منگل 26 مئی 2015 21:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) انسداد منشیات فورس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں منشیات کے الزام میں 307افراد کو گرفتار کر کے 22ٹن منشیات برآمد کیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان انسداد منشیات کے مطابق رواں سال کے پہلے کوارٹر میں انسداد منشیات فورس نے کارروائی کر کے 62 ارب 51کروڑ 28لاکھ قیمت کی 22ٹن منشیات برآمد کیں اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 307افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :