کراچی ‘رینجرز نے اورنگی ٹاؤن دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد‘دھماکہ خیز مواد تلف کردیا‘ دھماکوں کی آواز سے خوف و ہراس

منگل 26 مئی 2015 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن دہشت گردوں کے قبضے سے لیا گیا دھماکہ خیز مواد تلف کردیا، بارودی مواد تلف کرنے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی کے علاقے اورنگی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کیا جانے والا دھماکہ خیز مواد تلف کر دیا ہے، دھماکہ خیز مواد تلف کرنے سے ہونے والے دھماکوں آواز دور دور تک سنائی دی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :