کے الیکٹرک کا 6,500 کنڈوں کا خاتمہ، 3,300 کلوگرام تار قبضے میں لے لی، بجلی چوری میں ملوث 5 افراد گرفتار

منگل 26 مئی 2015 21:09

کراچی ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کے الیکٹرک نے تقریباً 6,500 کنڈوں کا خاتمہ کرتے ہوئے 3,300 کلوگرام تار قبضے میں لے لی، شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی چوری میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آپریشن برق کے دوران کے الیکٹرک نے ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں اور بھاری نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں شہر کے مختلف علاقوں بشمول بلدیہ، اتھل، ڈی ایچ اے، ٹیپو سلطان، گارڈن، ایف بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن، سرجانی، لانڈھی، جوہر اور کورنگی میں چھاپے مار کر تقریباً 6,500 کنڈوں کو خاتمہ کر دیا اور 3,300 کلوگرام تار قبضے میں لے لیا۔

کارروائیوں کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی کے نزدیک 2 پیٹرول پمپوں پر بھی چھاپے مارے گئے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ جوہر کے علاقے سے 4 جبکہ بلدیہ کے علاقے سے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :