کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 196.87 پوائنٹس کی کمی سے 32510.35 پوائنٹس پر بند

منگل 26 مئی 2015 21:09

کراچی ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 196.87 پوائنٹس کی کمی سے 32510.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 196.87 پوائنٹس کی کمی سے 32510.35 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 145.29 پوائنٹس کی مندی سے 20683.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 67.87 پوائنٹس کی کمی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 374.09 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 114.66 پوائنٹس کی مندی سے 15751.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 86.18 پوائنٹس کی کمی سے 17044.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 195 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 40.74 روپے کے اضافہ سے 855.70 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی سودے بھی 20.87 روپے کی تیزی سے 1425 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ہینوپاک موٹرز اور رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت 50.27 روپے کی مندی سے 955.19 روپے اور رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت بھی 25.53 روپے کی کمی سے 8998 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرن کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 32 لاکھ 86 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 65.60 روپے سے شروع ہو کر 67.01 روپے پر بند ہوئی۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 85 لاکھ 27 ہزار 470 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 33 کروڑ 26 لاکھ 6 ہزار 792 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 70 کھرب 99 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ 23 ہزار 939 روپے سے کم ہو کر 70 کھرب 78 ارب 6 کروڑ 91 لاکھ 11 ہزار 604 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 141 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 40 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 87 لاکھ 67 ہزار 950 حصص کا کاروبار ہوا۔