بی بی اے بڈ ریٹس 0.0320 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 0.7820 فیصد سالانہ مقرر

منگل 26 مئی 2015 20:57

کراچی ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 26 مئی کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.0320 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 0.7820 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3169 فیصد اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0669 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس -0.2357 فیصد اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.5143 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔