ڈسکہ پنجاب میں وکلاء کی ہلاکت کے خلاف حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے وکلاء کااحتجاج

منگل 26 مئی 2015 20:51

حیدر آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ڈسکہ پنجاب میں وکلاء کی ہلاکت کے خلاف حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے وکلاء نے بھی احتجاج کیا ، انہوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے ،حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ میں بھی علامتی طور پر وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا اس موقع پر وکلا کے ایک گروپ نے نعرے بھی لگائے- '

متعلقہ عنوان :