اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں سانحہ ڈسکہ کے خلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ

منگل 26 مئی 2015 20:44

اسلام آباد ۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں سانحہ ڈسکہ کے خلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی وکیل مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ اور تمام خصوصی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کسی بھی عدالت میں کوئی بھی وکیل مقدمہ کی سماعت کیلئے پیش نہ ہوا جس کے باعث عدالت عالیہ سمیت تمام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ زاہد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلاء تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :