چیئرمین پیمرا کی بحالی کے حکم کو معطل کرانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر

منگل 26 مئی 2015 20:44

اسلام آباد ۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وفاقی حکومت نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کے حکم کو معطل کرانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔عدالت عالیہ نے چیئرمین پیمرا چوہدر ی رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی نے حکومت کی جانب سے دائر متفرق درخواست کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث چیمبر میں کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :