حضرت سیّد عبداللہ شاہ اصحابی کا عرس مبارک یکم جون سے ٹھٹھہ میں شروع ہوگا

سیّد مکرم شاہ گیلانی چادر پوشی کریں گے

منگل 26 مئی 2015 20:40

پشاور۔26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء )شہنشاہ مکلی شریف فرمانروائے سندھ حضرت پیر عبداللہ شاہ اصحابی کا عرس مبارک یکم جون سے تین جون بمطابق پیر منگل اور بدھ کو ٹھٹھہ شریف سندھ میں تزک و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ دربار عالیہ کے سجادہ نشین سید مکرم علی شاہ گیلانی چادر پوشی کی رسم ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو حضرت سیّد حسن بادشاہ دربار عالیہ کوہاٹ روڈ پشاور سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق عرس کی تقریبات میں روزانہ ختم القرآن پاک ختم غوثیہ تبلیغی جلسے محفل نعت محفل سماع صبح دوپہر اور شام لنگر عام تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ نوافل 15 شعبان المعظم کو ادا کئے جاتے ہیں حضور حضرت ابوالبرکات حضرت سید حسن بادشاہ کے والد ماجد شیخ المحدثین محدت کبیر حضرت سید شاہ محمد غوث صاحب لاہور کے دادا حضور ہیں ۔

آپ نے ساری زندگی تبلیغ اسلام میں گزاری لاکھوں کفار کو اسلام کی روشنی سے منور کیا، آپ بغداد شریف سے آج سے 550 برس قبل سرزمین سندھ تشریف لائے اور آپ کی شفقت کی وجہ سے یہاں پر اسلام کا بول بالا ہوا، آپ کے دو بیٹے تھے ابوالبرکات حضرت سید حسن بادشاہ صاحب اور شہنشاہ ولایت حضرت سید شاہ فاضل شاہ صاحب کا مزار سری نگر مقبوضہ کشمیر میں ہے۔