ایران سے سیمنٹ کی درآمد 20 ہزار ٹن ماہانہ تک پہنچ گئی

منگل 26 مئی 2015 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) مقامی سیمنٹ مینوفیکچررز کی جانب سے قیمت میں کمی نہ کیے جانے کے باعث ایران سے سیمنٹ کی امپورٹ میں اضافہ ہو گیا ہے جو 20 ہزار ٹن ماہانہ تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایرانی سیمنٹ کی ایک بوری کراچی میں 420 روپے میں دستیاب ہے جبکہ مقامی سیمنٹ کی فی بوری اوسط 500 روپے میں دستیاب ہے،ذرائع کے مطابق گذشتہ چھ ماہ میں ڈیزل کی قیمت 40 فیصد کم ہو ئی، ریلویز کی حالت بہتر ہونے کے باعث ٹرکوں کے بجائے سستی ریلوے سے ترسیل میں اضافہ ہوا جبکہ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت بھی تقریبا 20 فیصد کمی کے ساتھ 71 ڈالر تک آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تمام وجوہات کے باوجود قیمت کم نہیں ہوئی حالانکہ قیمت میں باآسانی فی بوری ایک سو روپیہ کمی کی گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :