فیصل آباد، ڈینگی کا ایک اور شکار سامنے آگیا

منگل 26 مئی 2015 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) فیصل آباد میں قاتل مچھر ڈینگی کا ایک اور شکار سامنے آ گیا ، چک نمبر74ر ب کھڑیانوالہ کے رہائشی طارق محمود کی حالت تشویشناک سول ہسپتال میں زیر علاج طارق محمود ولد اعجاز حسین 4روز قبل ملائشیاء سے ایک سالہ محنت مزدوری کے بعد واپس آیا اور آتے ہی بیمار ہو گیا اہلخانہ نے ہسپتال داخل کروا کے اس کے ٹیسٹ کروائے تو ڈینگی کا مرض ثابت ہو گیا ، سول ہسپتال کے ڈینگی یونٹ میں مریض کا علاج جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :