ملکی دفاع کیلئے فوج کاکردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،چوہدری شیر علی

سیاسی و عسکری قیادت کادہشت گردی کیخلاف متحد ہوناقیام امن اور سیاسی استحکام کیلئے سنگ بنیاد ہے عوامی ووٹ کی طاقت سے بلدیاتی انتخابات میں مخالف امیدواروں کی ضمانتیں پھر ضبط کرا دیں گے، حکومت کی دوسالہ کارگردگی سے ملک اپنی تاریخ کے سنگین بحران سے آہستہ آہستہ باہر نکل رہا ہے ، آج بھی اندرونی و بیرونی چیلنجون کا سامنا ہے، لیگی قیادت کے ترقیاتی منصو بوں کی تکمیل بعد آنے نسلیں نواز شریف کوہمیشہ یاد کریں گی،خصوصی گفتگو

منگل 26 مئی 2015 20:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ملک کی ترقی کیلئے کوئی منصوبہ شروع ہی نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان بحرانوں کا شکار ہوتا گیا،مسلم لیگ کی قیادت نے جوترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں انشاء اللہ ان کی تکمیل بعد پاکستان کی آنے نسلیں نواز شریف کوہمیشہ یاد کریں گی ، 28مئی کو نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کرکے پوری دنیا کو وطرہ حیرت میں ڈال کر ثابت کر دیا تھا کہ پاکستان ناقابل تسخیر قلعہ ہے ،ملک کے دفاع کیلئے فوج کاکردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کادہشت گردی کے خلاف متحد ہوناقیام امن اور سیاسی استحکام کیلئے سنگ بنیاد ہے، انشاء اللہ تعالی مسلم لیگ ن کے امیدوار عوام کے ووٹ کی طاقت سے بلدیاتی انتخابات میں مخالف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانتیں پھر ضبط کرا دیں گے،موجووحکومت کی دوسالہ کارگردگی سب کے سامنے ہیں ملک اپنی تاریخ کے انتہائی سنگین بحران سے آہستہ آہستہ باہر نکل رہا ہے لیکن وطن عزیز کو آج بھی اندرونی و بیرونی چیلنجون کا سامنا ہے ایسے میں سیاستدانوں کو ہی نہیں پوری قوم کو ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے صبر و تحمل اور اخلاص کا مظاہرہ کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت ملک سے مایوسیاں اور اندھیرے دور کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کا وعدہ نبھانے کیلئے اقتدار میں آئی ہے جس نے ملک کے نظام کو درہم برہم اور پوری قوم کوبری طرح پریشان کررکھاہے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف سیاسی، عسکری قیادت اور عوام کو منظم کیا ہے۔

(جاری ہے)

28مئی یوم تکبیر کی للکار نے پوری دنیا کو وطرہ حیرت میں ڈال کر ثابت کر دیا تھا کہ پاکستان ناقابل تسخیر قلعہ ہے ۔اس عظیم کارنامے کا میاں نواز شریف نے قوم کی جوانمردی سے ثابت کر دیا تھا کہ پاکستانی قوم کسی بھی قوم سے کم نہیں ہے ۔ بھارت میں آج بھی یوم تکبیر کی گونج سنی جارہی ہے اور نہ بھارت کسی بھی طرح پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ‘ مہنگائی ‘ بے روز گاری سمیت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ملک کے دفاع کیلئے فوج کاکردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔