بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کی ایک فیملی کے لاپتہ ہونے پرتشویش کا اظہار

لاپتہ ہونے والی سکھ فیملی کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے اور حقیقت سے آشکار کیا جائے‘سردار شام سنگھ

منگل 26 مئی 2015 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ اور ممبران نے بیساکھی میلہ کی تقریبات میں بھارت سے آئے سینکڑوں سکھ یاتریوں میں سے ایک سکھ فیملی (4) کے لاپتہ ہونے پرانتہائی تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے حکومت ِ پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ لاپتہ ہونے والی سکھ فیملی کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے اور حقیقت سے آشکار کیا جائے۔ سردار شام سنگھ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل آج تک ایسا واقعہ نہیں ہوا۔ بھارتی سکھ فیملی کا اچانک غائب ہونا کسی سازش کا حصہ لگتا ہے اور اس سازش کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے۔بھارتی سکھوں نے بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے سکھ فیملی کو جلد از جلد بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :