یو نیو رسٹی آف ایجو کیشن ٹاؤ ن شپ کیمپس میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

واک میں پر نسپل ٹاؤ ن شپ کیمپس ڈاکٹر عصمت اللہ چیمہ، میڈم شاہین پاشا،لیکچرار جہا نزیب جہاں اور دیگر فیکلٹی ممبر ان سمیت طلباء و طا لبا ت کی کثیر تعداد میں شر کت

منگل 26 مئی 2015 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) یو نیو رسٹی آف ایجو کیشن ٹاؤ ن شپ کیمپس میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیا دت ایڈیشنل ڈائر یکٹر ایڈمن بشیر احمد چو ہد ی نے کی۔ واک میں پر نسپل ٹاؤ ن شپ کیمپس ڈاکٹر عصمت اللہ چیمہ، میڈم شاہین پاشا،لیکچرار جہا نزیب جہاں اور دیگر فیکلٹی ممبر ان سمیت طلباء و طا لبا ت نے ایک کثیر تعداد میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

واک کا بنیا دی مقصد کیمپس میں صفائی ستھر ائی انتظامات کو بہتر بنا تے ہو ئے طلباء میں صفائی کی ضر ورت واہمیت سے متعلق شعو ر بیدار کرنا تھا۔واک کیمپس کے مختلف راستوں سے ہو تی ہو ئی پرنسپل ٹاؤ ن شپ کیمپس کے آفس پر اختتام پذیر ہو ئی۔ طلبا نے واک کی منا سبت سے مختلف سلو گن پر مشتمل بینرزاورپلے کا رڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ایڈیشنل ڈائر یکٹر بشیر احمد چو ہد ری نے شر کا ئے واک سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم نہ صر ف کیمپس کو بلکہ اپنے ملک کو صا ف ستھر ابنا کر صحت وصفا ئی کے اعلیٰ معیا ر کو بر قرار رکھیں۔