اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ ڈسکہ پر عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ

منگل 26 مئی 2015 20:04

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ ڈسکہ میں دووکلاء کی ہلاکت پر عدالتی کاروائی کامکمل بائیکاٹ کیاگیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ،مسٹرجسٹس نورالحق این قریشی ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے لیے کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوااور مکمل عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاگیا۔

اور تما بینچوں میں ہونے والے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ جبکہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم شوکت عزیز،سابق چیف جسٹس آف پاکستان عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت بھی غیر معینہ مت تک ملتوی ھوگئی

متعلقہ عنوان :