اسلام آبادمیں منعقدہ بین الصوبائی گیمز کیلئے فاٹا باڈی بلڈنگ ٹیم کے ٹرائلز 28مئی کو لئے جائینگے،محمدارشاد

منگل 26 مئی 2015 19:42

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) اسلام آباد میں منعقدہ بین الصوبائی گیمز کیلئے فاٹا باڈی بلڈنگ ٹیم کے ٹرائلز 28مئی کو لئے جائینگے۔

(جاری ہے)

فاٹا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد ارشاد نے کہاہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اسلام آباد میں جون کے پہلے ہفتے میں منعقدہ بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں 7اور8جون کو کھیلے جانیوالے بین الصوبائی تن سازی کے مقابلوں میں فاٹا ٹیم بھر پور طریقے سے شرکت کریں گی ،جسکے لئے 28مئی کو صبح گیار ہ بجے سمارٹ جیم ورسک روڈ پشاور میں فاٹا ٹیم کی سلیکشن کیلئے فاٹا کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے جائینگے ،قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام تن سازوں کو ہدایت کی گئی ہے ک وہ ان ٹرئلز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم دی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :