موٹر وے انٹر لنک کی تعمیر سے روہڑی بس ٹرمینل کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ
منگل 26 مئی 2015 19:41
سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ موٹر وے انٹر لنک کی تعمیر سے روہڑی بس ٹرمینل کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا ا س سلسلے میں ٹرمینل کے ماسٹر پلان کو جدید تقاضوں کے تحت تبدیل کیا جائے تاکہ مسافروں کو زیادہ دے زیادہ سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس سکھر میں ڈائریکٹر سکھر آئی بی اے نثار احمد صدیقی،ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر سکھر نے کہا کہ ماہ جون سے قبل ٹرمینل میں دکانوں اور آفسزکا ماڈل بنایا جائے اور روہڑی بس ٹرمینل کے مکمل ہونے کے بعد پنو عاقل میں بھی بس ٹرمینل کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جائے کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر سکھر کو ہدایت کی کہ وہ سکھر بس ٹرمینل میں مسافروں اور عوام کی حفاظت کے لیے سڑک سے متصل علاقے میں آہنی رکاوٹ اور مسافروں کے سڑک عبور کرنے کے لیے راہداری پل بنانے کی اسکیم بنائیں کمشنر سکھر نے مزید ہدایت دی کہ سکھر شہر کے اندر تمام غیر قانونی بس اور ویگن اڈوں کو فوری ختم کیا جائے اور شہر میں اشتہاری بورڈ ز کی پیمائش کو کم کیا جائے جبکہ آئندہ ایسے ہورڈنگ بورڈ لگانے پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ یہ اشتہاری بورڈ عوام کی جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اشتہاری بورڈ ز کی پیمائش کی منظوری کو لازم قرار دیا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.