سکھرمیں گرمی کی لہر برقرار ،سڑکیں ویران، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ، برف دس سے پندرہ روپے کلو فروخت

منگل 26 مئی 2015 19:39

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) سکھرمیں گرمی کی لہر برقرار ،سڑکوں پر سناٹا چھا گیا ، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ، برف دس سے پندرہ روپے کلو فروخت، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھرمیں گرمی کی شدت برقرار ہے منگل کو سارا دن گرم ہوائیں چلنے کے باعث سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا گرمی کے باعث برف کی قیمتپندرہ روپے فی کلو تک پہنچ گئی اس کے علاوہ ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گرمی مزید برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :