سستی بستی پروجیکٹ کے لئے زمین جلد خریدی جائے گی ،صوبائی وزیر کچی آبادی و خصوصی ترقی جاوید ناگوری

منگل 26 مئی 2015 19:39

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)صوبائی وزیر کچی آبادی و خصوصی ترقی جاوید ناگوری کی زیر صدارت اجلاس میں کچی آبادی کے سیکریٹری محمد نواز شیخ ‘ ڈائریکٹر جنرل کاشف گلزار شیخ ‘ ڈائریکٹر فیلڈ کراچی امداد لاشاری اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سندھ میں سستی بستی پروجیکٹ کے لئے سندھ حکومت سے زمین خریدنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سمری ارسال کرنے اور کچی آبادیوں کو ری سیٹل کرنے کے لئے بورڈ آف ریونیو سے زمین خریدنے کے لئے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر جاوید ناگوری نے کہا کہ سستی بستی پروجیکٹ کے لئے زمین سندھ حکومت سے جلد خرید کر اس زمین پر کچی آبادیوں کے علاقہ مکینوں کو آباد کیاجائے گا ۔جاوید ناگوری نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوششوں سے سستی بستی میں علاقہ مکینوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے روڈ ‘ ڈرینج سسٹم ‘ پانی اور دیگر سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جائیں گی ۔ جاوید ناگوری نے افسران کو ہدایات کیں کہ کچی آبادیوں کے علاقہ مکینوں کو جلد از جلد مالکانہ حقوق دینے کے لئے پورے سندھ میں کچی آبادیوں میں لیز کیمپس قائم کرکے غریب لوگوں کو لیز فراہم کی جائے اور ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔