جیکب آباد، 17روزقبل دھرنے میں ٹائر کو آگ لگاتے ہوئے جھلسنے والا شخص کراچی کے ہسپتا ل میں دم توڑ گیا

منگل 26 مئی 2015 19:33

جیکب آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) 17روزقبل دھرنے میں ٹائر کو آگ لگاتے ہوئے جھلسنے والا شخص کراچی کے ہسپتا ل میں دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق ہندو پنچائت جیکب آباد میں الیکشن میں تاخیر پر صدر کے خلاف ڈی سی چوک پر لگائے گئے دھرنے میں ٹائر کو آگ لگاتے ہوئے جھلسنے والا ہندو شخص 40سالہ پردیپ کمار لاکھانی کراچی کے ہسپتال میں 17روز بعد دم توڑ گیا جس کی آخری رسومات پنچائتی ہال جیکب آباد میں ادا کی گئیں جس میں ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی ،میر فاروق خان جکھرانی شہر کی معززین اور ہندوبرادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی بابو مہیش کمارلاکھانی اور انیل کمار سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :