ورزش نہ کرنا، نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور تمباکونوشی بلڈ پرپشر کا باعث بنتے ہیں، حکیم عبدالوحید سلیمانی
منگل 26 مئی 2015 19:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) دُنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد، 85لاکھ خواتین اور 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد لوگ اس مرض سے ناواقف ہیں۔آرام طلب زندگی، مرغن غذاؤں کا بکثرت استعمال، ورزش نہ کرنا، ذہنی دباؤ، گھریلو پریشانیاں،موٹاپا، نمک کا حد سے زیادہ استعمال، تمباکو اور شراب نوشی، ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جا تا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔ بلند فشار خون، ہائی بلڈ پریشر کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج، دماغی شریان پھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔(جاری ہے)
اس امر کا اظہارحکیم عبدالوحید سلیمانی ،حکیم عروہ وحید سلیمانی ،حکیم طلحہٰ وحید سلیمانی، حکیم ثناء اﷲ حلاج، حکیم عمار وحید سلیمانی ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد طاہر خان ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم ڈاکٹر محمد عمر فاروق گوندل اور حکیم شوکت علی سندھو نے ادارہ فروغ طبِ یونانی پاکستان کے زیر اہتمام ہائی بلڈ پریشر اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہونے کیا۔
اُنھوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں۔ پنجگانہ نماز قائم کریں۔ تفکرات، غصہ اور ذہنی دباؤ سے بچیں، باقاعدگی سے ورزش کریں، نمک کا استعمال کم کریں، فاسٹ فوڈز، گوشت، چکنائی، انڈہ اور دیگر مرغن غذاؤں اور گرم اشیاء سے پرہیز رکھیں۔سبزیوں میں خصوصاُُ شلجم، کالی توری، لوکی (گھیا کدو) اور دالوں کا ستعمال زیادہ کریں۔ سگریٹ، تمباکو اور شراب نوشی ترک کر دیں۔چائے، کافی، کولا مشروبات سے پرہیز کریں۔ موسمی پھل اور ان کے جوسز کا استعمال کریں۔ وزن زیادہ ہو تو کم کریں۔ ذیا بیطس کے مریض اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ غذاء سادہ زود ہضم اور ایک لقمہ کی بھوک رکھ کر کھائیں۔ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے سلیمانی دواخانہ کی تیار کردہ میڈیسن فشارین کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ حکیم عمار وحید سلیمانی نے مشورہ دیا کہ پکوان میں لہسن کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں اہم کردار ادر کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.