کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز سے مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 19:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں رینجز کی جانب سے اہم کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سےبھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔