وکلاء کے قتل میں ملوث انسپکٹر قتل سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات میں سزا پاچکاہے ، ذرائع

منگل 26 مئی 2015 19:22

وکلاء کے قتل میں ملوث انسپکٹر قتل سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات میں سزا ..

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ڈسکہ کے دو سینئر وکلاء کے قتل میں گرفتار ملزم انسپکٹر شہزاد وڑائچ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ قتل سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے او سزا یافتہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنی تھانہ ملکوال تعیناتی کے دوران ایک معصوم نوجوان کع بھی تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی جان لے چکا ہے ۔تگڑی سیاسی سفارش کی باعث اسے تھوڑی دیر پہلے ہی تھانہ سٹی ڈسکہ کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا تھا۔ ملزم انسپکٹر کو مقامی سیاسی راہنماؤں کی بھرپور پشت پناہی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :