ڈسکہ میں ایس ایچ او کی فائرنگ سے ہلاک وکلاء کو آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیاگیا

منگل 26 مئی 2015 19:22

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) تھانہ سٹی ڈسکہ کے سامنے پولیس انسپکٹر ملزم شہزاد وڑائچ کی اندھادھند فائرنگ سے قتل ہونے والے ڈسکہ کو دو سینئر وکلاء کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول صدر ڈسکہ بار ایسوسی ایشن رانا خالد عباس کو ڈسکہ کے گاؤں سیخواں گھماناں میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ دوسرے مقتول وکیل عرفان چوہان کو گاؤں چھانگا ڈسکہ میں دفن کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں وکلاء، سیشن وسول ججز سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :