وفاقی حکومت نے چوہدری رشید کی بطور چیئرمین پیمرا بحالی کے فیصلے کو چیلنج کردیا، اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کردیا ،سماعت آج تک ملتوی

منگل 26 مئی 2015 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وفاقی حکومت نے چوہدری رشید کی بطور چیئرمین پیمرا بحالی کے عدالتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ، عدالت نے چیئرمین پیمرا چوہدر ی رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج (بدھ)تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی نے حکومت کی جانب سے دائر متفرق درخواست کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث چیمبر میں کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل افنان کنڈی پیش ہوئے عدالت درخوست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آج (بدھ )تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ حکومت نے چیئرمین پیمرا کی بحالی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد روکنے کے لئے عدالت عالیہ میں متفرق درخواست دائر کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :