راجن پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے ٹرین کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد افراد زخمی

منگل 26 مئی 2015 19:20

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) راجن پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے ٹرین کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو راجن پور کے علاقے عمر کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہو گیا، جس کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :