ملک بھر کی مختلف جیلوں میں 31 مئی تک سزائے موت کے 25 سے زائد قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

منگل 26 مئی 2015 19:18

اسلام آباد /بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بہاولنگر سمیت ملک بھر کی مختلف جیلوں میں رواں ماہ کے آخر تک سزائے موت کے 25 سے زائد قیدیوں کو 31 مئی تک تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ روزملک کی مختلف جیلوں میں 9 سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی جبکہ آج بھی ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا حکومت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر ضلع میں ایک ایک سزائے موت کے قیدی کو سرعام سزاء دی جائے تاکہ لوگوں میں یہ خوف پیدا ہو کہ ہم نے کسی کو قتل کیا تو ہمارا بھی یہ انجام ہوگا۔