کراچی،حکمرانوں کے ستائی ہوئے عوام متبادل قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں ،حلیم عادل شیخ

منگل 26 مئی 2015 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر سیدشہاب الدین شاہ حسینی کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کرنے حیدرآباد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔ اے پی ایم ایل کے صدر سے ملاقات میں ان کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ مرحوم کی بخشش ومغفرت اور تمام لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سید شہاب الدین شاہ حسینی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت سندھ بھر میں فاقہ کشی کی صوررتحال ہے موجودہ حکمرانو ں نے جس طرح عوام کو یکسر بھلارکھا ہے بلکل اسی طرح مجبور لوگ متبال قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں،جس کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں کہ ہم عوام کو حکمرانوں کے عتاب سے بچا کر ایک فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لانے میں کامیاب ہوجائیں ایسی فلاحی ریاست جس میں انسانوں کو اپنا حق چھیننا نہ پڑے اور سب کو مساوی حقوق حاصل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت نے جس چیز کا بیڑہ اٹھایا ہے اسے پار لگانا لیگی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ میں ہمیشہ سے یہ بات کہتا ہوں کہ اگر تمام لیگی جماعتوں کے کارکن ایک پلیٹ فارم پر آجائیں تو لیگی قیادت خودبخود ایک میز پر جمع ہونے پر مجبور ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ حیدرآباد کے رہنما کریم بخش لاشاری ،عمران قریشی جاوید اعوان اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں چاہے حکومت مین ہو یا نہ ہوعوام کی خدمت کو ہی سیاست سمجھا ہے ہماری جماعت میں شامل ہر کارکن خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے جو لوٹ مار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وہ اس وقت حکومتوں میں بیٹھے ہیں اور ان کے ہونے سے اداروں کی جو بدحالی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے اتحاد کے لیے ان کے دروزاوں پر جائینگے جو اس ملک سے محبت کرنے والے ہونگے وہ ضرور ہمارے کارواں کا حصہ بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :