Live Updates

جعفرآباد،سانحہ ڈسکہ کیخلاف پی ٹی آئی کااحتجاج،پنجاب پولیس کیخلاف نعرے بازی

منگل 26 مئی 2015 19:14

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) ڈسکہ میں پنجاپ پولیس کی فائرنگ سے جابحق ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے صدر عباس خالد کے قتل کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج پنجاپ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق:۔

(جاری ہے)

ڈسکہ میں پنجاب پولیس کی فائرنگ سے جابحق ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے صدر عباس خالد قتل کے خلاف پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما میر عارف رند کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں نے پی ٹی آئی آفیس سے ریلی نکالی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پرلیس کلب ڈیرہ اللہ یار کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے محمد عارف رند،ADشیخ،راجہ بھنگر،تنویر بلوچ،محمد صابر رند،آغا جمالی،اعظم دشتی،سیلم ابڑو،وسیم احمد،یاسر علی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام ہے مسئلہ حل کرے نہیں کے وکلا پر گولیاں چلائے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے وزیر اعلی پنجاب کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چائیے حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے وکلا کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات