وزیر صحت بلوچستان رحمت بلوچ کے گھر پرحملہ قابل مذمت ہے ،یاسمین لہڑی

بعض عناصر ایسی مذموم کارروائیوں کے ذریعے صوبے میں غیریقینی کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں ،بیان

منگل 26 مئی 2015 19:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) محکمہ صحت کی فوکل پرسن و رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی اور وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن و نیشنل پارٹی کے رہنما میر عطا محمد بنگلزئی نے پنجگور میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ پر راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار د یا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں موجودہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں اقتدار سنبھالتے ہی صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جو بعض عناضر کو ہضم نہیں ہورہے ہیں اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں جنہیں اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجگور میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کے گھر پر راکٹ حملہ ایک بزدلانہ فعل اور بلوچ قبائلی روایات کے منافی اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ایسی مذموم کارروائیوں کے ذریعے صوبے میں غیریقینی کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں جنہیں انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے حملہ میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ اورانکے اہل خانہ کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :