کے۔الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے نارتھ ایسٹ کراچی اور گھارو پمپنگ ہاؤسز پر بجلی کا تعطل جاری

منگل 26 مئی 2015 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے۔الیکٹرک کی بجلی کی فراہمی واٹر بورڈ کے نارتھ ایسٹ کراچی اور گھارو پمپنگ ہاؤسز پر منگل کے روز بھی بجلی تعطل کا شکار رہی ،NEK K-2 کی بجلی 2.

(جاری ہے)

45صبح بند ہو ئی اور 5.45 صبح بحال ہوئی ،3گھنٹے کے دوران 15 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا ،جبکہ گھارو پمپنگ ہاؤس پر دوپہر 12.55 سے 2.10 بجے تک بجلی بند رہی اور اس طرح 3 ملین گیلن پانی کی قلت رہی ، مجمو عی طور پر دونوں پمپنگ ہا ؤسز پر بجلی کی بندش سے 18 ملین گیلن کم فراہم ہوا۔

متعلقہ عنوان :