جرمنی کے پارلیمانی وفد کی آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 19:05

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) جرمنی کے پارلیمانی وفد کی آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ جرمنی کے وفد کی جانب سے آپریشن ضرب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر پاک فوج کی تعریف کی گئی۔ اس موقع پر جرمن وفد کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا بھی گیا۔ملاقات میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر سرل نن بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :