پنجاب میں 2 سے 3 روز میں سی این جی کھلنے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 18:58

پنجاب میں 2 سے 3 روز میں سی این جی کھلنے کا امکان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) پنجاب میں 2 سے 3 روز میں سی این جی کھل جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں2 سے 3 روز میں سی این جی کھول دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سی این جی کی فراہمی کیلئے پنجاب کو 2 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔زون ون میں پوٹھوہار، فیصل آباد اور بہاولپور جبکہ زون ٹو میں ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ دونوں زونز کو سی این جی ہفتے میں بالترتیب 3روز دستیاب ہوگی۔ جبکہ نئے شیڈول کے مطابق سی این جی اب فی کلو کی بجائے فی لیٹر کے حساب سےملے گی۔

متعلقہ عنوان :