سیلفی کے بعد پیش ہے، دنیا کی پہلی ایلفی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 26 مئی 2015 18:40

سیلفی کے بعد پیش ہے، دنیا کی پہلی ایلفی

کوہ پھانگان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مئی۔2015ء) کوہ پھانگان، تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی نے کینیڈا کے ایک سیاح کا کیمرہ چھین کر اس سیاح کے ساتھ خود اپنی تصویر بنائی ہے، ہاتھی کی خود کی بنائی ہوئی یہ تصویر غالباً دنیا کی پہلی ایلفی(سیلفی، کسی شخص کی خود بنائی ہوئی تصویر) بھی ہے، جسے ایک ہاتھی نے خود بنایا ہے۔ یورنیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے 22 سالہ طالب علم کرسچن لابلانک نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

ہاتھی نے جب اس کیمرے کو چھینا تو یہ خود کار موڈ پر تھا۔

(جاری ہے)

اس لیے ہمیں ہاتھی کی ایلفی دیکھنے کو مل گئی۔ پچھلے سال ایک بندر کی بنائی ہوئی سیلفی بھی بہت تنازعات کا شکار رہی۔ ایک بندریا نے قدرتی نظاروں کے فوٹو گرافرڈیوڈ سلاٹر کا کیمرہ چرا کر اپنی سیلفیز بنائی۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے اسے اپنے پراجیکٹس میں استعمال کرنے کےلیے ویکیمیڈیا کے تصویروں کے پلیٹ فارم کومنز میں ڈال دیا۔ ڈیوڈ صاحب نے کاپی رائٹ کے حوالے سے مقدمہ دائر کر دیا۔ دسمبر 2014 میں امریکی عدالت نے فیصلہ دیا کہ کسی بھی غیر انسان کا کیا ہوا کام ، امریکی کاپی رائٹس کے قانون سے متعلق نہیں۔ اس تنازعے کو مونکی سیلفی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :