کے الیکٹرک کا آپریشن برق ،6500کنڈے اتارلیے گئے ،4افراد گرفتار

منگل 26 مئی 2015 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)کے الیکٹرک نے ایف آئی اے ،پولیس اور رینجرز کے ساتھ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6500کنڈے اتارلیے ہیں ۔بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کورنگی اور جوہر چورنگی کے قریب سے 4افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن برق میں این ای ڈی یونیورسٹی کے قریب 2پٹرول پمپس سے بھی بجلی چوری پکڑی گئی ہے ۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف 15مئی سے آپریشن برق کا آغاز کیا گیا تھا ۔کے الیکٹرک کی جانب سے آپریشن برق میں پولیس ،ایف آئی اے اور رینجرز کی مدد لی جارہی ہے ۔