پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ثقافتی تعاون کا آغاز
پاکستانی ثقافت، آرٹ اور قومی ورثہ میں بہت زیادہ طاقت ہے، تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دینے کا مقصد روزگار اور ترقی کے مزید مواقع پیدا کرناہے،سینیٹر پرویز رشید/ جسپر مولر سورنسن کااظہارخیال
منگل 26 مئی 2015 18:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) پاکستانی ثقافت، آرٹ اور قومی ورثہ میں بہت زیادہ طاقت اوراس میں سماجی تبدیلی اور پائیدار و اقتصادی ترقی کی صلاحیت موجود ہے جس کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری نظامت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، ان باتوں کا اظہار حکومت ڈنمارک کے تعاون سے پاکستانی کلچر و ترقیاتی پروگرام کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کا انعقاد لوک ورثہ میں کیا ہوا جس میں وزیر اطلاعات،نشریات وثقافتی ورثہ سینیٹر پرویز رشیداور ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر جسپر مولر سورنسن نے بھی شرکت کی جبکہ ، سول سوسائٹی، ثقافتی شعبے،سفارتی نمائندوں ،حکومت اور میڈیا کے نمائندہ افراد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈنمارک کے سفیر جسپر ایم سورنسن نے کہا کہ آرٹ اور کلچر اختلافات دور کرنے اور رواداری قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے معاشرے کے ہر فرد کو مواقع ملتے ہیں قطع نظر کہ وہ کون ہے، بد قسمتی سے گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں ثقافتی شعبے کو چیلنج کیا گیا ہے لہذا یہ مو قع ہے کہ ہمیں معاشرے میں ثقافتی روایات کے فروغ کی حمایت کرنی چا ہیے خاص طور پر ان لوگوں کی جن کے پاس اپنی بات کو تخلیقی اور منفرد طریقے سے پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.