پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ، میڈیا کیٹگری میں شاکر عباسی ، افضل جاوید، زاہد فاروق اور ایاز اکبر سیمی فائنل میں مد مقابل ہونگے

منگل 26 مئی 2015 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اورلیئر سٹی باؤلنگ کلب کے تعاون سے کھیلے جانیوالے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے میڈیا ایونٹ میں شاکر عباسی ، افضل جاوید ، زاہد فاروق ملک اور ایاز اکبر نے ایونٹ کے سیمی فائنل راونڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیئر سٹی باؤلنگ کلب اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ سپورٹس جرنلسٹس نے حصہ لیا جس میں شاکر عباسی (نئی بات ) نے 228 سکور ، ،افضل جاوید (جہان پاکستان ) 225 سکور،زاہد فاروق ملک (میٹرو واچ ) 212 سکوراور ایاز اکبر نے 201سکور کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔

چیمپئن شپ میں ڈیف ایونٹ سنگل کیٹگری میں قاسم 449 ، ناصر 418، عامر 410،خرم 409، حمزہ 395،اعظم 388اسکور کر کے ایونٹ کے ناک آوٹ راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری فیڈریشن اعجاز الرحمن نے کہا چیمپئن شپ میں ہر کیٹگری کے کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا،اورپورے ملک سے پروفیشنل باؤلرز کی شرکت کو سراہا،انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ31مئی تک جاری رہے گی۔ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔چیمپئنن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزراء ہونگے۔

متعلقہ عنوان :