پنجاب حکومت نے سانحہ ڈسکہ کے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست واپس لے لی

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 18:22

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) پنجاب حکومت نے سانحہ ڈسکہ کے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ڈسکہ کے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نےاب فیصلہ کیا ہے کہ واقع کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹیگشن ٹیم کی جانب سے کروائی جائے گی۔پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں جوائنٹ انویسٹیگشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹیگیشن سیالکوٹ عرفان طارق کریں گے۔

متعلقہ عنوان :